ٹیلی نار کارواں سال کیلئے 20 ممکنہ تکنیکی رجحانات کااعلان

ٹیلی نار کارواں سال کیلئے 20 ممکنہ تکنیکی رجحانات کااعلان

  



لاہور (پ ر) ٹیلی نار ریسرچ کے سربراہ بیارن تالے سینڈبرگ نے اپنے حالیہ دورہ پاکستان کے دوراناعلان کیا ہے کہ 20 ممکنہ تکنیکی رجحانات سال 2020ء کو نئی شکل دیں گے۔ گذشتہ سال کی طرح اس سال بھی ٹیلی نار گروپ کے ریسرچ کے ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے پیش کئے جانے والے ٹیکنالوجی کے رجحانات سیلولر سروس، ڈیوائس اور انٹرنیٹ کمپنیوں کے تعاون سے عالمی ڈیجیٹل ایکو سسٹم کی ترقی میں نمایاں مقام حاصل کریں گے۔ ٹیک ٹرینڈز 2020ء کا اعلان ٹیلی نار پاکستان ہیڈ کوارٹرز 345 میں سیشن کے دوران ہوا اور اس پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔ٹیلی نار ریسرچ کے مطابق ماحول کے تحفظ کی خاطر نمایاں کردار ادا کرنے کے لئے بگِ ڈیٹا، اے آئی ٹیک اور IoT (انٹرنیٹ آف تھنگز) کے امتزاج سے رئیل گرین انوویشن بالآخر حقیقی تعریف سے آگے نکل جائیں گی۔ اب تک IoT کا صنعتی استعمال انفرادی استعمال کی نسبت زیادہ ہوچکا ہے، یہ ٹیکنالوجی "انٹرنیٹ آف باڈیز" کے طور پر، صحت، طبی اور مواصلاتی آلات کے ساتھ جو انسانی جسم سے منسلک ہو سکیں، لوگوں سے قریب تر ہو جائے گی۔ سال 2019ء 5جی کی ٹیسٹنگ کا سال تھا، 2020ء بڑے پیمانے پر تکنیکی رجحانات کے ایک اور منصوبے کے اجراء کا سال ہوگا۔5 جی، IoT اور AI کے امتزاج سے ان صنعتوں میں تعاون کو بھی فروغ ملے گا اور دنیا کو تبدیل کرنے والے پلیٹ فارمز کو بھی مشترکہ طور پر تشکیل دینے میں اہم کردار ادا کریں گے۔ ٹیلی نار ریسرچ کے سربراہ بیارن تالے سینڈ برگ کا کہنا ہے کہ ہم اگلے سال کیلئے بہت سے رجحانات کو نمایاں کر رہے ہیں جن میں جدت طرازی پہلے سے کہیں زیادہ اہمیت کی حامل ہوگی، اس میں زیادہ سے زیادہ رسائی اور طلب کے ساتھ ساتھ نئے انقلابی تکنیکی پلیٹ فارمز اور سماجی و سیاسی قوتیں بھی کام کر رہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہAI، مشین لرننگ، IoT اور نیٹ ورک کی نئی ایجادات سمیت لوگ ٹیکنالوجیز کے بارے میں معلومات حاصل کر رہے ہیں جو ان کو محفوظ اور بہترین طریقے سے نہایت اہم لوگوں اور چیزوں سے منسلک کریں گی۔ "چیف ڈیجیٹل اینڈ اسٹریٹیجی آفیسر ٹیلی نار پاکستان سردار محمد ابوبکر نے کہا کہ 2020ء ایک ایسا سال ہوگا جہاں لوگ ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر اپنی ذاتی معلومات کے تبادلہ کے بارے میں زیادہ محتاط ہونا شروع کر دیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر اپنے شیئر کردہ ڈیٹا سے متعلق صارف کے اعتماد کو حاصل کرنے کے لئے کس طرح مقابلے میں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے دیگر تکنیکی رجحانات پر بھی تبصرہ کیا جس میں اسٹریمنگ کمپنیوں کا بہتر تفریحی مواد بھی شامل ہے۔ انہوں نے بتایا کہ زیادہ سے زیادہ عالمی پلیئرز موبائل/کنسول گیمنگ اسپیس کی مسابقت اور بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں کے اے آئی کا اخلاقی استعمال اور ریگولیشن کے گرد بحث میں اضافہ ہو گا۔ ٹیلی نار پاکستان کے سی ای او اور ہیڈ آف ایمرجنگ ایشیا کلسٹر ٹیلی نار گروپ عرفان وہاب خان نے کہا کہ تکنیکی سلوشنز کی بڑھتی ہوئی طلب اور ان تک رسائی ان رجحانات کو پہلے سے کہیں زیادہ تیزی سے ڈیجیٹل ایکو سسٹم کی تشکیل و ترقی میں مدد فراہم کر رہی ہے۔ ڈیجیٹلایزیشن کے اس دور میں ہم اس بات کااندازہ لگا سکتے ہیں کہ ٹیکنالوجی اور ٹرینڈز کیسے لوگوں پر اثر انداز ہوں گے اور ہم چاہتے ہیں کہ ان کو ایسے سلوشنز کے ذریعے منسلک کریں جو ان کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہو۔ ٹیلی نار پاکستان کی جدیدسلوشنز فراہم کرنے کی صلاحیت اور ان رجحانات کی نشاندہی ہمیں دوڑ میں آگے رہنے اور مارکیٹ میں اپنی رفتار بڑھانے میں مدد فراہم کرتی ہے۔ چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل (ر) عامر عظیم باجوہ نے تقریب کے اختتام پر کہا کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی پاکستان میں ٹیلی کام کے شعبہ کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے اور اس مقصد کے لئے ہم صارفین کو اعلیٰ معیار کی حامل جدید ترین آئی سی ٹی خدمات پیش کر رہے ہیں۔ ہمارا مقصد ہمیشہ سے ملک میں جدید ترین ٹیکنالوجی متعارف کرانا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹیلی نار کی جانب سے ٹیکنالوجی کے رجحانات متعارف کروانے سے پاکستان زیادہ سے زیادہ مستفید ہو گا۔ انہوں نے ملک کی طویل المدتی ترقی کے لئے ممکنہ تکنیکی رجحانات متعارف کروانے پر ٹیلی نار پاکستان کا شکریہ بھی ادا کیا۔ ٹیلی نار ریسرچ ٹیلی نار گروپ کا سائنسی تحقیق کے لئے کارپوریٹ یونٹ ہے جو ٹیلی نار کو سافٹ ویئر اور ڈیٹا سے چلنے والی کمپنی بنانے کے لئے بصیرت اور قابلیت فراہم کرنے میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔ 2020ء کے تکنیکی رجحانات کے بارے میں تفصیلات کے لئے https://www.telenor.com/innovation/research/tech-trends-2020 ملاحظہ کیجئے۔

مزید : علاقائی


loading...