ہائیکورٹ کے رجسٹرار عبدالستار،سینئر لائبریرین محمد نواز سیال ریٹائر

ہائیکورٹ کے رجسٹرار عبدالستار،سینئر لائبریرین محمد نواز سیال ریٹائر

  



لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ کے رجسٹرار عبدالستار اورسینئر لائبریرین محمد نواز سیال اپنے عہدوں سے ریٹائر ہو گئے،ان کے اعزاز میں منعقدہ عشائیہ میں چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس مامون رشید شیخ، سینئرترین جج جسٹس محمد قاسم خان، جسٹس ساجد محمود سیٹھی، نامزد رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ اشترعباس، سینئر ایڈیشنل رجسٹرار ڈاکٹر عبدالناصر، ایڈیشنل رجسٹرار شبیر شاہ، ایڈیشنل رجسٹرار محمد ناصر اور سینیئر ریسرچ آفیسر شیر عباس سمیت لاہور ہائی کورٹ کے دیگر افسربھی موجود تھے۔ فاضل چیف جسٹس نے ریٹائرڈ ہونے والے رجسٹرار عبدالستار کے مستقل کے حوالے سے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔ قبل ازیں سبکدوش ہونے والے رجسٹرار عبدالستار نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے عشائیہ میں موجود تمام شرکاء کا شکریہ بھی ادا کیا،لاہور ہائیکورٹ کے نامزد رجسٹرار اشترعباس اور نامزد ڈائریکٹر جنرل ڈسٹرکٹ جوڈیشری ریحان بشیر آج14جنوری کو اپنے عہدوں کا چارج سنبھالیں گے۔

مزید : علاقائی