ٹریفک وارڈن کے رکشہ ڈرائیور کو تھپڑ

    ٹریفک وارڈن کے رکشہ ڈرائیور کو تھپڑ

  



لاہور(کرائم رپورٹر) وہ رکشہ ڈرائیور تھا کوئی لینڈ کروزر کا مالک نہیں،شاید اس کی غربت کو دیکھتے ہوئے مال روڈ ریگل چوک پر تعینات ٹریفک وارڈنز نے سرعام رکشہ ڈرائیور کو تھپڑ جڑ دئے۔ تفصیلات کیمطابق مال روڈ پر ٹریفک وارڈن نے رکشہ ڈرائیور کو تھپڑ مارے اور دھکے بھی دئے۔ سی ٹی او لاہور ملک لیاقت علی نے واقعہ پرسخت نوٹس لیتے ہوئے ایس پی ٹریفک سٹی حماد رضا قریشی کو حکم دیا ہے کہ واقعہ کی فوری انکوائری کرکے رپورٹ پیش کی جائے، انہوں نے کہا ہے ذمہ دار ٹریفک وارڈن کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی، انہوں نے کہا کہ کسی وارڈن کو اجازت نہیں دی جائے گی کہ وہ کسی شہر ی پر ہاتھ اٹھائیں۔ 

مزید : علاقائی


loading...