لاہور ہائیکورٹ پولیس پر برہم انکوائری رپورٹ پیش کرنیکا حکم 

لاہور ہائیکورٹ پولیس پر برہم انکوائری رپورٹ پیش کرنیکا حکم 

  



لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے ٹاپ ٹین بدمعاشوں کی  فہرست جاری کرنے کے معاملہ پر انکوائری کا حکم دے دیا،جسٹس عالیہ نیلم نے آئی جی پنجاب پولیس کو حکم دیاہے کہ وہ 15روز میں انکوائری مکمل کرکے خود رپورٹ عدالت میں پیش کریں۔فاضل جج نے یہ حکم خواجہ عقیل عرف گوگی بٹ، امیر بالاج عرف ٹیپو ٹرکاں والااور منشاء بم کی درخواستوں پر جاری کیاہے،گزشتہ روز فاضل جج نے ہوم سیکرٹری پنجاب سے استفسار کیا کہ یہ لسٹ کیسے جاری  ہو گئی؟ہوم سیکرٹری نے کہا کہ حکومت کی طرف سے ایسی کوئی لسٹ جاری نہیں کی گئی جس پر فاضل جج نے کہا کہ اگر لسٹ موجود نہیں تولسٹ میں شامل لوگوں کے گھروں پر چھاپے کیوں مارے جارہے ہیں،ایسی باتیں نہ کریں، ہمیں پولیس آرڈر کا مکمل علم ہے،قانون اندھا نہیں ہے، کیا ایسے لوگوں کو شوکاز دیئے گئے جنہوں نے یہ لسٹ جاری کی؟ یہ شہریوں کی آزادی کا معاملہ ہے، کیوں نہ ان اخباری نمائندوں کو طلب کر لیا جائے جنہوں نے ٹاپ ٹین فہرست کی خبریں چلائی ہیں،درخواست گزاروں کا موقف ہے کہ وہ بھتہ خوری سمیت بدمعاشی کے کسی معاملے میں ملوث نہیں ہیں، وہ متعدد مقدمات میں بری ہوچکے ہیں، ان کے نام ٹاپ ٹین بدمعاشوں کی فہرست میں بدنیتی سے شامل کئے گئے ہیں،اس لسٹ کو غیر قانونی قراردے کرکالعدم کیا جائے۔

مزید : علاقائی


loading...