گروپ میچ نہ ہونے پر اغوا کارلڑکے کو پھینک کر چلے گئے 

گروپ میچ نہ ہونے پر اغوا کارلڑکے کو پھینک کر چلے گئے 

  



لاہور(کر ائم رپورٹر) انسانی اعضاء فروش گروپ نے مغوی لڑکے کو شدید سردی اور بارش میں خانیوال کے نزدیک سڑک پر پھینکا اور فرار ہو گئے۔ موٹر وے پولیس نے بحفاظت ہسپتال پہنچا دیا۔مغوی کی شناخت آصف نعیم کے نام سے ہوئی اور وہ ٹوبہ ٹیک سنگھ کا رہائشی ہے، مغوی کو چند دن پہلے نامعلوم افراد نے فیصل آباد جاتے ہوئے بے ہوش کیا اوراغواء کر کے لے گئے تھے۔آصف نے پولیس کو اپنا بیان ریکارڈ کروایا جس کے مطابق پانچ افراد نے اسے پکڑ کربے ہوشی کا انجکشن لگایا، مغوی آصف کا کہنا تھا کہ پانچوں افراد نے میرے گردے اور دوسرے اعضا نکالنے کی بات کی اور مجھے گاڑی میں ڈال کر خانیوال کی طرف آگئے، مجھے گردپ میچ نہ ہونے کی وجہ سے سڑک پر پھینک دیا گیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مغوی کے ورثا بھی ہسپتال پہنچ گئے۔

مزید : علاقائی


loading...