آئی جی پنجاب سے برطانوی سفارتخانے کے وفد کی ملاقات 

    آئی جی پنجاب سے برطانوی سفارتخانے کے وفد کی ملاقات 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(کر ائم رپورٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب شعیب دستگیر نے کہا ہے کہ پولیس فورس کی جدید خطوط پر پیشہ ورانہ تربیت اور استعداد کار میں اضافہ محکمے کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور اس سلسلے میں دیگر ممالک کی پولیس فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ دو طرفہ تعاون کو مزید بڑھایا جائے گا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ صوبے میں آنے والے تمام غیر ملکی شہریوں، ماہرین اور سرمایہ کاروں کے تحفظ کیلئے سپیشل پروٹیکشن یونٹ (ایس پی یو) جانفشانی سے فرائض سرانجام دے رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سنٹرل پولیس آفس میں برٹش ایمبیسی کے دو رکنی وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔ برٹش وفد میں مِس این کوآن، قونصلر ریجنل آپریشن منیجراورالبرٹ ڈیوڈ قونصلر آپریشنزشامل تھے جبکہ دوران ملاقات باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیااس موقع پر ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب انعام غنی بھی موجود تھے۔برٹش وفد نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پنجاب پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہاکہ دہشت گرد وں کیخلاف پنجاب پولیس کی کارکردگی قابل ستائش ہیں جبکہ  پراجیکٹس جدید پولیسنگ کے عین مطابق ہیں۔انہوں نے مزید کہاکہ پنجاب پولیس کے ساتھ انفارمیشن شئیرنگ اور پیشہ ورانہ تعاون کو مستقبل میں مزید بڑھایا جائے گا۔ملاقات کے آخر میں آئی جی پنجاب شعیب دستگیرنے مِس این کوآن کو پنجاب پولیس کا اعزازی سووینرزبھی دیا۔

مزید :

علاقائی -