''بیداری'' آرگنائزیشن ورکشاپ کا انعقاد 

 ''بیداری'' آرگنائزیشن ورکشاپ کا انعقاد 

  



لاہور(کرائم رپورٹر)پولیس افسران کیلئے ''بیداری'' آرگنائزیشن کی جانب سے ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ ایس پی ہیڈ کوارٹرز سید کرار حسین کی زیر نگرانی بیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ سینئر کنسلٹنٹ سیلم ملک اور صوبائی کوآرڈینیٹر ''بیداری'' ارم فاطمہ اس موقع پر موجود تھیں۔سینئر کنسلٹنٹ سیلم ملک نے بچوں سے جنسی جرائم اور چائلڈ میرج ایکٹ پر خصوصی لیکچرز دیئے جس میں بچوں سے جنسی جرائم کی روک تھام، حقوق اور انکے متعلقہ قوانین کے بارے آگاہی دی گئی۔تربیتی ورکشاپ میں جینڈر کرائم سیل انچارجز، پولیس لائنز، انویسٹی گیشن ونگ،سٹی ٹریفک پولیس اور دیگر پولیس افسران نے شرکت کی۔

 اے ایس آئی، ایس آئی اور انسپکٹر رینک کے30 افسران نے شرکت کی۔ ایس پی ہیڈ کوارٹرزسید کرار حسین نے اس موقع پرکہا کہ بچوں سے متعلق جنسی واقعات کی روک تھام اور قوانین پر عملدرآمد کے ا عتبار سے تربیتی ورکشاپ نہایت اہم ہے۔انہوں نے کہا کہ ورکشاپ کے انعقاد کا مقصد بچوں سے متعلقہ کیسز کی تفتیش میں مزید بہتری لانا ہے۔

مزید : علاقائی