پی ٹی آئی وفد کی سی سی پی او سے ملاقات

پی ٹی آئی وفد کی سی سی پی او سے ملاقات

  



لاہور(کر ائم رپورٹر)سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید کے ساتھ تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر اعجاز احمد کی قیادت میں عوامی نمائندوں کے ایک وفد نے ملاقات کی۔ سی سی پی او نے کہا کہ قانون کے مطابق شہریوں کو سروس مہیا کرنا پولیس کا فرض ہے۔ کمزور کا ساتھ دینا اور طاقتور کا ہاتھ زیادتی سے روکنا میرا فرض ہے۔ اس موقع پر ڈی آئی جی آپریشنز رائے بابر سعید، ایس ایس پی ایڈمن اطہر وحید اور ایس پی ہیڈکوارٹر کرار حسین شاہ بھی موجود تھے۔ ذوالفقار حمید نے میانوالی میں ماڈل پولیس سٹیشن کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ لاہور میں بھی سپیشل انیشی ایٹو تھانے قائم کئے جائیں گے جہاں شہریوں کو اچھے ماحول میں بھرپور ریلیف فراہم کیا جائے گا۔ 

مزید : علاقائی