پاکستانی معیشت کی بی مائنس ریٹنگ برقرار، رواں مالی سال کے آخر میں مہنگائی میں کمی کا امکان، فیچ کی رپورٹ
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک،این این آئی)عالمی ریٹنگ کے ادارے فیچ نے پاکستان کی ریٹنگ جاری کردی ہے۔ عالمی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی فیچ نے پاکستان کی ریٹنگ جاری کردی ہے جس میں پاکستانی معیشت کو بی مائنس ریٹنگ میں ہی برقرار رکھا گیا ہے، اور کہا گیا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام سے ادائیگیوں میں بہتری آئی اور پالیسی ایکشن نے ملکی معاشی خرابیوں کو دور کیا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ سال کے دوران پاکستانی معیشت کو درپیش بیرونی خطرات میں کمی واقع ہوئی، ملکی جاری خسارے میں کمی ریکارڈ کی گئی اور زرمبادلہ کے ذخائر بڑھے ہیں، کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں کمی کی بڑی وجہ درآمدات میں کمی ہے۔فیچ نے کہا ہے کہ 30 جون 2019 ء کو پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جی ڈی پی کے 4.9 فیصد تھا، جبکہ رواں مالی سال جاری خسارہ جی ڈی پی کے 2.1فیصد رہنے اور اگلے مالی سال میں جاری خسارہ جی ڈی پی کے 1.9فیصد رہنے کی توقع ہے۔رواں مالی سال کے آخر میں مہنگائی میں کمی کا امکان ہے۔
فیچ کی رپورٹ