شاہد خاقان عباسی ہسپتال سے ڈسچارج سخت سکیورٹی میں اڈیالہ جیل منتقل

  شاہد خاقان عباسی ہسپتال سے ڈسچارج سخت سکیورٹی میں اڈیالہ جیل منتقل

  



اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ایل این جی سکینڈل میں زیر حراست سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو طبعیت کی بحالی کے بعد نجی ہسپتال سے ڈسچارج کرکے واپس اڈیالہ جیل بھیج دیا گیا ہے۔شاہد خاقان عباسی کو سخت سیکیورٹی میں اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا۔ خیال رہے 28 دسمبر کو سابق وزیراعظم کے پتے میں پتھری کے باعث ان کا آپریشن ہوا تھا۔ آپریشن کے بعد ڈاکٹروں نے انھیں آرام کا مشورہ دیا تھا۔واضح رہے کہ جولائی 2019ء میں نیب نے شاہد خاقان عباسی کو ایل این جی کیس میں گرفتار کیا تھا۔

شاہد خاقان

مزید : صفحہ اول


loading...