عمران خان نے پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، فیاض چوہان

عمران خان نے پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، فیاض چوہان

  



لاہور(فلم رپورٹر)صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ پاکستان کو عمران خان نے دیوالیہ ہونے سے بچایا، 2019معیشت کے استحکام کا سال تھا جبکہ 2020عوام کی سکھ اور خوشیوں کا سال ہوگا، وزیراعظم معیشت کو بہتری پر لا کھڑا کریں گے،آپ باہر بیٹھے ہیں باہر ہی بیٹھے رہیں گے،ان ہاؤس تبدیلی ہوگی نہ آؤٹ ہاؤس، اگلے پانچ سال بھی پی ٹی آئی ہی پورے کرے گی۔پیر کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ بھارتی آرمی چیف کے بیان کی پرزور مذمت کرتا ہوں، پاکستان کی فوج، عسکری اور سیاسی قیادت ایک پیج پر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بقا پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، 22کروڑ عوام کی جانب سے بھارتی آرمی چیف کو پیغام دیتا ہوں، پاکستان مستحکم ہو گا جبکہ 2019معیشت کے استحکام کا سال تھا۔،2020 پاکستان کی خوشحالی کا سال ہے، 2020پاکستان کے عوام کی زندگی میں سکھ اور خوشیوں کا سال ہوگا۔آل شریف ایک ہوٹل پر بیٹھ کر صلاح مشورہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آپ باہر بیٹھے ہیں اور باہر ہی بیٹھے رہیں گے، ان ہاؤس تبدیلی ہوگی نہ آؤٹ ہاؤس، فیاض الحسن چوہان نے پیشگوئی کی کہ اگلے پانچ سال بھی پی ٹی آئی ہی پورے کرے گی۔

فیاض الحسن چوہان

مزید : صفحہ اول