الیکشن کمیشن کی سکروٹنی کمیٹی کا اجلاس پی ٹی آئی کے وکلاء 20 جنوری کو طلب
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) پی ٹی آئی کی مبینہ ممنوعہ غیر ملکی فنڈنگ کی تحقیقات کیلئے الیکشن کمیشن کی سکرونٹی کمیٹی نے پی ٹی آئی وکلاء کو 20 جنوری کو طلب کرلیا۔تفصیلات کے مطابق پیر کو سیاسی پارٹیوں کی ممنوعہ فنڈنگ کی چھان بین کے حوالے سے الیکشن کمیشن کے ڈی جی لاء کی سربراہی میں 3 رکنی سکروٹنی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔سکروٹنی کمیٹی نے تحریک انصاف کی جمع کرائی گئی دستاویزات کا جائزہ لیا۔ کمیٹی نے تحریک انصاف کے وکلاء کو 20 جنوری کو دوبارہ طلب کر لیا۔
الیکشن کمیشن