فل بنچ نے خصوصی عدالت سے متعلق تین نکات پر مختصر فیصلہ سنایا، ایڈیشنل اٹارنی جنرل

فل بنچ نے خصوصی عدالت سے متعلق تین نکات پر مختصر فیصلہ سنایا، ایڈیشنل اٹارنی ...

  



لاہور(نامہ نگارخصوصی)جنرل (ر)پرویز مشرف کیس میں لاہور ہائی کورٹ کے فیصلہ کے حوالے سے ایڈیشنل اٹارنی جنرل پاکستان اشتیاق اے خان نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ فل بنچ نے خصوصی عدالت سے متعلق آج تین نکات پر مختصر فیصلہ سنایا، فل بنچ درخواست پر تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کرے گا، فل بنچ نے پرویز مشرف کے خلاف دائر کئے گئے استغاثہ کوغیر قانونی اور غیر آئینی قرار دیا ہے،خصوصی عدالت کی تشکیل وفاقی حکومت کا اختیار تھا،حکومت سے مرادکابینہ ہے لیکن اس سلسلے میں کابینہ سے منظوری نہیں لی گئی،خصوصی عدالت کی تشکیل آئینی اور قانونی تقاضے پورے کئے بغیر کی گئی، اشتیاق اے خان نے کہا کہ بنچ نے قرار دیا کہ خصوصی عدالت نے آئین میں دئیے گئے شفاف ٹرائل کے طریقہ کار پر عمل درآمد نہیں کیا، ایڈیشنل اٹارنی جنرل کا کہناہے کہ فیصلے کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے میڈیاکوبتایا کہ فل بنچ نے پرویز مشرف کے خلاف دائر استغاثہ کوبھی کالعدم قرار دے دیاہے۔

مختصر فیصلہ

مزید : صفحہ اول