خصوصی عدالت کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل کا فورم موجود، اے کے ڈوگر

خصوصی عدالت کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل کا فورم موجود، اے کے ڈوگر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس نے خصوصی عدالت کی تشکیل کے خلاف کیس کی سماعت کرنے والے فل بنچ کے دائرہ اختیار کے خلاف دائر درخواست پراعتراض عائد کردیا،یہ درخواست معروف قانون دان اے کے ڈوگر ایڈووکیٹ کی طرف سے دائر کی گئی ہے،جس میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ خصوصی عدالت کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل کا فورم موجود ہے، لاہور ہائی کورٹ کے فل بنچ کو خصوصی عدالت کی تشکیل کے خلاف کیس کی سماعت کا اختیارنہیں ہے،غداری کے کیس میں عوام الناس بھی متاثرہ فریق ہیں،لاہور ہائیکورٹ کے فل بنچ میں زیرسماعت جنرل (ر) پرویز مشرف کی درخواست کو خارج کیا جائے۔رجسٹرار آفس نے درخواست پر اعتراض عائد کیا ہے کہ درخواست گزار متاثرہ فریق نہیں ہے،اس لئے درخواست ناقابل شنوائی ہے۔
اعتراض

مزید :

صفحہ اول -