فیصلے سے خوش ہوں، پرویز مشرف

      فیصلے سے خوش ہوں، پرویز مشرف

  



دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ وہ لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے سے خوش ہیں اور اب ان کی طبیعت بہتری کی طرف گامزن ہے۔لاہور ہائیکورٹ نے اپنے فیصلے میں سابق صدر پرویز مشرف کو سزائے موت سنانے والی اسلام آباد کی خصوصی عدالت کو غیر آئینی قرار دے دیا ہے اس حوالے سے سابق صدر پرویز مشرف کا کہنا ہے کہ ہائیکورٹ کا فیصلہ بہت اچھا ہے جس سے مجھے بہت خوشی ہوئی، ہائیکورٹ نے آئین اور قانون کے مطابق فیصلہ دیا۔انہوں نے کہا کہ میری طبیعت بہتری کی طرف گامزن ہے اور صحت یابی کے لیے دعائیں کرنے پر سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

پرویز مشرف

مزید : صفحہ اول