نواز شریف کا لندن کے ریسٹورنٹ میں ناشتہ،تصویر وائرل ہونے پر پنجاب حکومت کانوٹس

      نواز شریف کا لندن کے ریسٹورنٹ میں ناشتہ،تصویر وائرل ہونے پر پنجاب حکومت ...

  



لندن،لاہور،اسلام آباد (جنرل رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک،نیوزایجنسیاں) سابق وزیراعظم نوازشریف کی لندن کے مہنگے ریسٹورنٹ میں ناشتہ کرتے ہوئے تصویر وائرل،پنجاب حکومت نے نوٹس لے لیا۔تفصیلات کے مطابق نوازشریف اس تصویر میں اپنے بھائی شہباز شریف، صاحبزادے حسن نواز، بھتیجے سلمان شہباز اور سمدھی اسحق ڈار کے ساتھ بیٹھے نظر آ رہے ہیں۔حسین نواز نے کہا ہے کہ نوازشریف کواہل خانہ نے منت سماجت کرکے چہل قدمی کرنے پرآمادہ کیاتھا،اس معاملے کوبھی سیاسی رنگ دیدیاگیا ہے، ذہنی تناؤسے دوررکھنے کیلئے گھرسے باہرنکلنابھی علا ج کاحصہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈاکٹرزنے نوازشریف کے مزیدبلڈٹیسٹ کئے ہیں، ہارٹ سرجری سے پہلے ہیماٹالوجی ڈیپارٹمنٹ سے اجازت مانگی گئی ہے۔ ادھر سابق وزیراعظم کی تصویر وائرل ہونے کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے پنجاب کی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے ان کے ذاتی معالج سے رابطہ کیا ہے۔جس میں علاج کی تفصیلات اور تازہ ترین میڈیکل رپورٹس حکومت پنجاب کو بھجوانے کاکہاہے۔یاد رہے ہوم ڈیپارٹمنٹ نے پہلے ہی نواز شریف کے وکیل کو تازہ میڈیکل رپورٹس کیلئے مراسلہ لکھ دیا ہے۔دوسری طرف حکومتی وزراء نے نواز شریف کی تصویر پر دلچسپ تبصرے شروع کردئیے ہیں۔وزیر سائنس وٹیکنالوجی فواد چودھری کہتے ہیں کہ لندن کے ہسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹ میں ہونیوالی ملاقات کے مناظر۔ کھاؤ پیو بیماری کا علاج انتہائی انہماک سے جاری ہے اور سارے مریض بہتر محسوس کر رہے ہیں۔وفاقی وزیر فیصل واوڈنے کہاہے کہ پاکستانی قوم دیکھے ان بے شرم لٹیروں کو، نواز اینڈ دی گینگ اشتہاری مجرمان نام نہاد بیماری پلیٹلیٹس بڑھانے کیلئے نلی نہاری اور پائے کا استعمال کرتے ہوئے،وہ بھی عوام کے لوٹے ہوئے پیسوں سے،بھاگ گئے بھگوڑے،بیچارے بات کرتے تھے ووٹ کو عزت دو۔

نوازشریف کا ناشتہ

مزید : صفحہ اول