مالی سال کے پہلے 6ماہ میں ترسیلات زر 11.4 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں 

مالی سال کے پہلے 6ماہ میں ترسیلات زر 11.4 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں 

  



 اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں ترسیلات زر 11.4 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔ وزارت خزانہ کے اعلامیہ کے مطابق رواں مالی سال کے اختتام تک ترسیلات زر کا حجم 24 ارب ڈالر کے ہدف تک پہنچ جائے گا۔وزارت خزانہ کے مطابق نئے حکومتی اقدامات کے باعث رواں مالی سال کے دوسری ششمائی میں ترسیلات زر میں اضافہ ہو گا وزارت خزانہ کے مطابق گزشتہ 5 سالوں کے اعداد وشمار کے مطابق رمضان اور عید الفطر کے تہوار کی وجہ سے ترسیلات زر کی آمد میں خاطر خواہ اضافہ ہو گا وزارت خزانہ کے مطابق رواں مالی سال کا 24 ارب ڈالر ترسیلات زر کا ہدف آسانی سے عبور ہو جانے کا امکان ہے۔

 وزارت خزانہ 

مزید : صفحہ اول