شہزادہ ہیری اور میگھن کے فیصلے کی  تائید کرتے ہیں، ملکہ برطانیہ

  شہزادہ ہیری اور میگھن کے فیصلے کی  تائید کرتے ہیں، ملکہ برطانیہ

  



لندن (آئی این پی)ملکہ برطانیہ کی طرف سے شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن کی خواہش کو مدنظر رکھتے ہوئے نئی زندگی شروع کرنے کے فیصلے کی مکمل تائید کر دی گئی۔برطانوی میڈیا کے مطابق شہزادہ ہیری اور میگھن سے متعلق ملکہ برطانیہ نے بڑا فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ میں اور میراخاندان ہیری اور میگھن کی خواہش کو مدنظررکھتے ہوئے ایک نئی زندگی شروع کرنے کے فیصلے کی مکمل تائید کرتا ہے، ہیری اورمیگھن کے نئے کردار کو مکمل سپورٹ کرتے ہیں۔

ملکہ برطانیہ

مزید : صفحہ اول