نیب افسرا ن کی اجتماعی دانش سے بہت فائدہ ہوا، سزا کی شرح 70فیصد ہے: چیئرمین نیب

    نیب افسرا ن کی اجتماعی دانش سے بہت فائدہ ہوا، سزا کی شرح 70فیصد ہے: چیئرمین ...

  



اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب نے سینئرسپر وائزری افسران کی اجتماعی دانش سے فائدہ اٹھانے کیلئے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کا نظام واضح کیا ہے جس سے نہ صرف نیب کی کارکردگی میں بہتری آئی ہے بلکہ کوئی بھی فرد نیب کی تحقیقات پر اثر انداز نہیں ہوسکتا۔ نیب نے بدعنوانی کے 630 ریفرنس متعلقہ احتساب عدالتوں میں دائر کئے ہیں، نیب ہیڈکوارٹر میں ایک ای لائبریری بھی قائم کی گئی ہے جس میں قانونی امور سے متعلق پچاس ہزار سے زائد کتابیں دستیاب ہیں۔ وہ نیب ہیڈ کوارٹر میں نیب کے تمام علاقائی بیوروز آپریشن اور پراسیکوشن ونگ کی پندرہ روزہ کارکردگی سے متعلق جائزہ اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اس اقدام کے باعث نیب نے بد عنوانی کے 630 ریفرنس متعلقہ احتساب عدالتوں میں دائر کئے ہیں اور بدعنوان عناصر سے بلواسطہ یا بلاواسطہ طور پر بدعنوان عناصر سے158ارب روپے وصول کرکے قومی خزانہ میں جمع کرائے ہیں۔ چیئرمین نیب نے تمام انوسٹی گیشن افسران کو ہدایت کی کہ وہ ہر مقدمے کی کیس ڈائری تیار کریں جو بہت اہم ہے اور انہیں انکوائری اور انوسٹی گیشن کے معیار کو قانون کے مطابق بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ 

نیب اجلاس

مزید : صفحہ اول