پولیس ٹریننگ کالج روات کے پرنسپل ایس پی ابرار نیکو کارہ نے خودکشی کر لی 

پولیس ٹریننگ کالج روات کے پرنسپل ایس پی ابرار نیکو کارہ نے خودکشی کر لی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور، راولپنڈی(کرائم رپورٹر،مانیٹر نگ ڈیسک)پنجاب پولیس کے ایس پی ابرار نیکو کارہ نے مبینہ طو رپر گھریلو ناچاقی پر خود کشی کرلی، مرحوم پولیس ٹریننگ کالج روات میں پرنسپل کے عہدے پر تعینات تھے۔ نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ پولیس ٹریننگ کالج روات کے پرنسپل ایس پی ابرار نیکوکارہ نے خود کشی کرکے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا ہے۔ مرحوم گھریلو جھگڑوں کی وجہ سے پریشان تھے۔ایس پی ابرار نیکوکارہ کا تعلق چنیوٹ سے تھا۔ وہ سی ٹی او فیصل آباد سمیت مختلف عہدوں پر بھی تعینات رہے۔ ذرائع کے مطابق وہ اپنے کمرے میں مردہ حالت میں پائے گئے تھے۔ پولیس نے تفتیش کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے موت کی دیگر وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
 خود کشی 

مزید :

صفحہ اول -