بلاول بھٹو کی روضہ رسولؐ پر حاضری عمرہ کی ادائیگی کیلئے بھی جائینگے

  بلاول بھٹو کی روضہ رسولؐ پر حاضری عمرہ کی ادائیگی کیلئے بھی جائینگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مدینہ منورہ (بیورورپورٹ) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو دبئی سے مدینہ منورہ پہنچ گئے، روضہ رسولؐ کے متولی اور کلید بردار شیخ نوری محمد احمد علی حبشی نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا استقبال کیا۔ اس موقع پر وزیر اعلی سندھ کے سابق معاون خصوصی غلام محمد بنگلانی بھی موجود تھے۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے شیخ نوری کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے بعد ازاں مسجد نبوی شریف پہنچ کرنوافل ادا کئے اور روضہ رسول ؐپر حاضری دی اوردرود و سلام بحضور سرور کائنات پیش کیا اور کچھ دیر وہاں رہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے وطن عزیز کی سلامتی، ترقی، خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں کیں۔ بلاول بھٹو زرداری عمرہ بھی ادا کریں گے۔
بلاول بھٹو/مدینہ منورہ

مزید :

صفحہ اول -