کشتی ڈوبنے کا خطرہ ہو تو سب سے پہلے وزن کم کرتے ہیں

    کشتی ڈوبنے کا خطرہ ہو تو سب سے پہلے وزن کم کرتے ہیں

  



جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی رہنما فرید پراچہ نے کہا ہے کہ جو حکومت ایک ایسے کنارے پر کھڑی ہو یعنی پانچ سے دس ووٹوں کے سہارے پر کھڑی ہو اور بلیک میل ہونے کیلئے ہر وقت تیار ہو اور جس حکومت نے نہ تو کراچی کے عوام کا خیال رکھا ہو اور نہ ہی ملک کے عوام کا خیال رکھا ہو اس حکومت کے ایسے ہی نتائج برآمد ہوں گے۔ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم تو اس طرح کی حرکتیں کرتی ہی رہتی ہے اصل بات تو یہ ہے کہ ابھی تک حکومت نے عوام کو ڈلیور ہی نہیں کیا ہے جس کی وجہ سے اس کے اتحادی بھی اس کو چھوڑ رہے ہیں اور عوام کی اکثریت توان کو پہلے ہی چھوڑ چکی ہے بحیثیت مجموعی یہ حکومت ڈلیور کرنے میں ناکام ہو چکی ہے اس لئے اس کی رخصتی کی خبریں آنا شروع ہو گئی ہیں۔

فرید پراچہ

مزید : صفحہ اول


loading...