اختلافات توگھروں میں بھی ہو جاتے ہیں،طول نہیں دینا چاہئے

اختلافات توگھروں میں بھی ہو جاتے ہیں،طول نہیں دینا چاہئے

  



تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وفاقی وزیر اسد عمر پر مشتمل پارٹی کا وفد ایم کیو ایم کے ساتھ مکمل رابطے میں ہے جلد ہی اتحادی جماعت ایم کیو ایم کے تحفظات کو دور کردیا جائے گا۔ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ اس خوش فہی میں ہیں کہ اس وجہ سے ملک میں کوئی سیاسی ہلچل پیدا ہو گی یا پھر اس کے اچھے نتائج برآمد نہیں ہوں گے تو ایسی کوئی بات نہیں ہے ہلکے پھلکے اختلافات تو گھروں میں بھی ہو ہی جاتے ہیں لیکن ان کو طول نہیں دینا چاہئے بہت جلد اس معاملے کو بھی سلجھا لیا جائے گا۔

حلیم عادل شیخ

مزید : صفحہ اول


loading...