حکومت کراچی پیکیج پر عملدرآمد کردے،ساری بات ختم ہو جائیگی

حکومت کراچی پیکیج پر عملدرآمد کردے،ساری بات ختم ہو جائیگی

  



ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فیصل سبز واری نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان نے سوچ سمجھ کر ہی وفاقی کابینہ سے علیحدہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے ڈیڑھ سال ہونے کو ہے مگر ابھی تک ہمارے ساتھ کئے گئے کسی ایک بھی وعدے کو پورا نہیں کیا گیا ہے۔ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پوری پارٹی کا یہ فیصلہ ہے کہ جب تک ہمارے ساتھ کئے گئے وعدوں کو پورا نہیں کیا جاتا تب تک ہم اب کابینہ کا حصہ نہیں بنیں گے تاہم ہم حکومت کو بھی گرنے نہیں دیں گے ہمارا مقصداپنے ووٹرز اور سپورٹرز کے مفادات کا تحفظ کرنا ہے کراچی پیکیج ہم نے عوام کیلئے مانگا ہے حکومت اس پر عمل کردے تو ساری بات ختم ہو جائے گی۔

فیصل سبز واری

مزید : صفحہ اول