ویمنز ٹی 20ٹورنامنٹ، بسمہ اور منیبہ کی نصف سنچریوں نے پی سی بی چیلنجز کو فتح دلا دی

ویمنز ٹی 20ٹورنامنٹ، بسمہ اور منیبہ کی نصف سنچریوں نے پی سی بی چیلنجز کو فتح ...

  



لاہور (سپورٹس رپورٹر)سہ فریقی قومی ویمنز ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں پی سی بی چیلنجرز نے پی سی بی بلاسٹرز کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ میں دوسری کامیابی حاصل کرلی ہے۔ پی سی بی بلاسٹرز کی یہ ایونٹ میں مسلسل دوسری ناکامی ہے۔ پی سی بی چیلنجرز کی کپتان بسمہ معروف کو 62رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلنے پر پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔نیشنل سٹیڈیم کراچی میں جاری قومی ویمنز ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کے پانچویں میچ میں پی سی بی بلاسٹرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیاتواوپنر جویریہ خان کے علاوہ کوئی بھی بیٹر خاطرخواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرسکی۔ جویریہ خان کی جانب سے 67 رنز کی ناقابل شکست اننگز کی بدولت پی سی بی بلاسٹرز نے مقررہ بیس اوورز میں 5وکٹوں کے نقصان پر 124 رنز بنائے۔پی سی بی چیلنجرز کی جانب سے فاطمہ ثناء، ندا ڈار اور عروب شاہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔جواب میں پی سی بی چیلنجرز کی جانب سے بسمہ معروف اور منیبہ علی نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا، دونوں بیٹرز کے درمیان دوسری وکٹ کے لیے 121 رنز کی شراکت قائم ہوئی۔کپتان بسمہ معروف47 گیندوں پر 62 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہیں۔ ان کی اننگز میں 8چوکے شامل تھے۔ منیبہ علی 56 رنز بناکر آؤٹ ہوئیں۔پی سی بی بلاسٹرز کی جانب سے انعم امین اور رامین شمیم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...