پی سی بی زائد العمر پلیئرز سے متعلق اقدامات کرے، یاسر عرفات

 پی سی بی زائد العمر پلیئرز سے متعلق اقدامات کرے، یاسر عرفات

  



کراچی (یواین پی) قومی آل راؤنڈر یاسر عرفات نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ میں زائد العمر کھلاڑیوں کو کھلانے کا دیرینہ مسئلہ ہے جو شرمندگی کا باعث بھی بنتا ہے جس سے نمٹنے کیلئے بورڈ کو اقدامات کرنے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ انڈر 19 ٹیم میں ان مسائل کی وجہ سے بہت سے کھلاڑیوں کی حق تلفی بھی ہوتی ہے۔ ایک سوال پر یاسر عرفات نے کہا کہ قومی اسکواڈ میں لینے سے پہلے حارث رؤف کو ڈومیسٹک کرکٹ میں ضرور کھلانا چاہئے تاہم اس میں کوئی شک نہیں کہ وہ با صلاحیت بالر ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پانچ روزہ ٹیسٹ کرکٹ کو چار دن تک محدود کرنا اچھی تجویز نہیں اور یہ کہنا بھی غلط ہے کہ میچز پانچ روز تک جاری نہیں رہتے جبکہ حال ہی میں جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کا آخری روز تک مقابلہ ہو ا تھا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی