آل پاکستان روپ سکیپنگ چیمپئن شپ 31 جنوری سے شروع ہوگی
لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان روپ سکیپنگ فیڈریشن کے زیراہتمام آل پاکستان روپ سکیپنگ چیمپئن شپ 31 جنوری سے شروع ہوگی۔ پاکستان روپ سکیپنگ فیڈریشن کے صدر مقبول آرائیں نے بتایا چیمپئن شپ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہے اور چیمپئن شپ میں چھ کیٹگریز مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں مینز سنگلز، ویمنز سنگلز، مینز ڈبلز، ویمنز ڈبلز، مینز ٹیم اور ویمنز ٹیم کے مقابلے شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ 2 فروری تک جاری رہے گی۔