بھارت کو شکست دیکر سیریز کا فاتحانہ آغاز کرینگے، مچل سٹارک

بھارت کو شکست دیکر سیریز کا فاتحانہ آغاز کرینگے، مچل سٹارک

  



ممبئی (مانیٹر نگ ڈیسک) آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر مچل سٹارک نے کہا ہے کہ میزبان ٹیم کو پہلے ون ڈے میچ میں شکست دیکر تین میچوں کی سیریز کا آغاز فاتحانہ انداز میں کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ کیویز کے خلاف ہوم سیریز میں فتوحات کے بعد ٹیم کے حوصلے بلند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی ٹیم کو اس کی سرزمین پر شکست دینا ا?سان نہیں ہے تاہم انکی ٹیم نے میچ کے قبل بھرپور تیاری کی ہے۔انہوں نے کہا کہ انکی ٹیم میں ایسے کھلاڑی موجود ہیں جو کسی بھی وقت میچ کا پانسہ پلٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وہ بھارت کے خلاف ابتدائی ایک روزہ میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کریں گے۔ مچل سٹارک نے کہا کہ وہ مکمل طور پر فٹ ہیں اور بھارت کے خلاف تین میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں شرکت کے لئے بے تاب ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بھارت کو ابتدائی میچ میں شکست دیکر سیریز کا آغاز فاتحانہ انداز میں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے خلاف سیریز میں کامیابی کے لئے ٹیم کو تینوں شعبوں میں سو فیصد کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی