نویں مینز بگ بیش لیگ میں  آج ایک میچ کھیلا جائے گا  

    نویں مینز بگ بیش لیگ میں  آج ایک میچ کھیلا جائے گا  

  



برسبین (اے پی پی) کرکٹ آسٹریلیا کے زیر اہتمام جاری مینز بگ بیش لیگ میں (آج) منگل کو مزید ایک میچ کا فیصلہ ہوگا جو ڈے اینڈ نائٹ ہوگا۔ میچ میں برسبین ہیٹ اور ایڈیلیڈ سٹرائیکر کی ٹیمیں برسبین کے مقام پر آمنے سامنے ہونگی۔

 برسبین ہیٹ کی قیادت کرس لین کرینگے جبکہ ایڈیلیڈ سٹرائیکر کی ٹیم الیکس کیری کی زیر قیادت میدان میں اترے گی۔ ایڈیلیڈ سٹرائیکر کی ٹیم 9 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر تیسرے نمبر پر ہے جبکہ برسبین ہیٹ کی ٹیم 8 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔ تفصیلات کے مطابق مینز بگ بیش لیگ کا نواں ایڈیشن آسٹریلیا میں جاری ہے جس میں شائقین کرکٹ کو کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ لیگ میں شریک 8 ٹیموں میں ایڈیلیڈ سٹرائیکرز، برسبین ہیٹ، ہوبارٹ ہریکنز، میلبورن رینیگڈز، میلبورن سٹارز، پرتھ سکارچرز، سڈنی تھنڈر اور سڈنی سکسرز شامل ہیں۔ میلبورن رینیگڈز کی ٹیم لیگ میں ٹائٹل کا دفاع کے لئے کوشاں ہے۔ لیگ میں فائنل سمیت 61 میچز کھیلے جائیں گے۔  لیگ کے نویں ایڈیشن کا فائنل میچ 8 فروری 2020ء کو کھیلا جائے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی