احسان مانی کی بنگلہ دیشی ہم منصب سے دبئی میں ملاقات طے، ٹیسٹ سریز 2مرحلوں میں ہونے کا امکان
لاہور (سپورٹس رپورٹر)بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کا پاکستان میں ٹیسٹ دو مرحلوں میں کھیلنے کا امکان ہے۔بتایاگیاہے کہ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ احسان مانی رواں ہفتے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر نظم الحسن سے دبئی میں ملاقات کریں گے۔ دونوں بورڈز کے سربراہان کے درمیان ملاقات آئی سی سی گورننس رویو کمیٹی کے اجلاس کی سائیڈ لائنز پر ہوگی۔ احسان مانی اور نظم الحسن کی ملاقات کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان سے متعلق مزید تفصیلات سے آگاہ کرے گا۔دوسری جانب میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہآئی سی سی ٹیسٹ چیمپئین شپ کے لیے بنگلہ دیش کی ٹیم دو ٹیسٹ کی سیریز پاکستان میں توقع ہے کہ دو مرحلوں میں کھیلے گی۔اطلاعات کے مطابق بنگلہ دیش حکومت نے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر نظم الحسن کو ہدایت کی ہے کہ پاکستان کا دورہ مختصر رکھا جائے، جس کے بعد فیصلہ ہوا ہے کہ بنگلہ دیش کی ٹیم نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پہلا ٹیسٹ جو ڈے اینڈ نائٹ ہوگا، کھیل کر وطن روانہ ہو جائے گی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ٹیسٹ چمپئن شپ کے لیے بنگلا دیش کی ٹیم دو ٹیسٹ کی سیریز پاکستان میں توقع ہے کہ دو مرحلوں میں کھیلے گی۔اطلاعات کے مطابق بنگلا دیش حکومت نے بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے صدر نظم الحسن کو ہدایت کی ہے کہ پاکستان کا دورہ مختصر رکھا جائے جس کے بعد فیصلہ ہوا ہے کہ بنگلادیش کی ٹیم نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پہلا ٹیسٹ جو ڈے اینڈ نائٹ ہوگا، کھیل کر وطن روانہ ہو جائے گی۔راولپنڈی کے دوسرے ٹیسٹ کے لیے مہمان ٹیم چند دن بعد دوبارہ پاکستان آنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر میڈیا سمیع الحسن برنی نے رابطہ کرنے پر تازہ صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کو ایک ہفتے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ نے ہی یہ تجویز پیش کی تھی کہ اس انداز میں دو حصوں میں پاکستان آکر دو ٹیسٹ کی سیریز کھیلی جا سکتی ہے۔خیال رہے کہ صدر بنگلادیش کرکٹ بورڈ نظم الحسن نے اعلان کیا ہے کہ حکومتی ایڈوائس کے مطابق پاکستان میں صرف ٹی ٹوئنٹیز کھیل سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بنگلا دیشی ٹیم پاکستان میں صرف مختصر قیام کرسکتی ہے۔یاد رہے کہ بنگلا دیش کرکٹ ٹیم نے شیڈول کے مطابق رواں ماہ ٹی ٹوئنٹی اور ٹیسٹ سیریز کے لیے پاکستان کا دورہ کرنا ہے لیکن یہ دورہ اس وقت غیر یقینی صورتحال سے دوچار ہے۔بنگلا دیش ٹیسٹ میچز نہ کھیلنے جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ پاکستان میں ہی پہلے ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے فیصلے پر قائم ہے۔