چیئر مین پشاورزلمی جاوید آفریدی کی یو ایم ٹی صدر ابراہیم حسن سے ملاقات

     چیئر مین پشاورزلمی جاوید آفریدی کی یو ایم ٹی صدر ابراہیم حسن سے ملاقات

  



لاہور(پ ر )   یو ایم ٹی کے صدر ابراہیم حسن مراد نے پشاورزلمی کے چیئر مین محمد جاوید آفریدی سے یو ایم ٹی میں ملاقات کی۔محمد جاوید آفریدی جو کہ پاکستان کے نامور کاروباری شخصیت اور آنٹر پرینیور ہو نے ساتھ ہائر پاکستان اور پشاور ظلمی کے چیئر مین بھی ہیں۔ صدر یو ایم ٹی ابراہیم مرادنے اُن کا استقبال کیا اور یو ایم ٹی اور اس میں ہونے والی نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں سے انکو تفصیلی آگاہ کیا۔تبادلہ خیال کرتے ہوئے ابراہیم حسن نے بتایا کہ ہم اس بات پر فخر محسوس کرتے ہیں کہ یو ایم ٹی کھیلوں کو فروغ دینے والی پاکستان کی معروف نجی یو نیورسٹی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ہم نے پورے پاکستان سے کھیلوں میں حصہ لینے والے مستحق کھلاڑیوں کو دس کروڑ سے زائد کے سکالر شپس دیے ہیں تاکہ وہ ہمارے ملک کی کھیلوں کو اپنی قابلیت کے دم پر عالمی سطح پر پذیرائی حاصل کروائیں۔ابراہیم حسن مراد نے اظہارے خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا ماننا ہے کہ کھیلیں اور جسمانی ورزشیں شخصیت کے نکھار میں بنیادی کردار ادا کرتی ہیں،یہی وجہ ہے کہ یو ایم ٹی کھیلوں کے فروغ کیلئے ہر سال قومی و بین الاقوامی سطح کی تقریبات کا انعقاد کرواتی ہے جو کہ ہمیں دور حاضر کے چیلنجز کا سامنا کرنے کے ساتھ ساتھ نظم و ضبط، استقامت اور ٹیم ورک کا درس دیتے ہیں۔ صدر یو ایم ٹی نے یہ بھی کہاکہ مجھے یہ بات بتاتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ یو ایم ٹی تعلیم اور ریسرچ کے میدان میں کامیابی کے ساتھ ساتھ مستقبل کے بہترین نوجوان اتھلیٹ بھی پیدا کر رہی ہے جو حقیقی معنوں میں اس کی اہمیت سے واقف ہیں کہ کھیلیں اچھی صحت و تند رستی کی ضامن ہیں۔ یو ایم ٹی کے صدر ابراہیم حسن مراد نے محمد جاوید آفریدی کو اعزازی شیلڈ بھی پیش کی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...