رکی پونٹنگ نے وسیم اکرم کو بہترین گیند باز قرار دیدیا

  رکی پونٹنگ نے وسیم اکرم کو بہترین گیند باز قرار دیدیا

  



سڈنی (مانیٹرنگ ڈیسک) آسٹریلیا کے سابق کپتان و معروف بلے باز رکی پونٹنگ نے قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم اور ویسٹ انڈیز کے کرٹلی ایمبروز کو بہترین و خطرناک گیند باز قرار دے دیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر ایک مداح نے سابق آسٹریلیوی کپتان سے سوال کیا کہ آپ اپنے کیریئر کے دوران کن گیند بازوں کے خلاف بلے بازی کرنے میں مشکل کا سامنا کرتے تھے؟۔جس پر45سالہ رکی پونٹنگ نے بتایا کہ اپنے کیریئر کے دوران مجھے وسیم اکرم اور کرٹلی ایمبروز کو کھیلنے میں مشکل ہوتی تھی وہ اس وقت کے بہترین گیند باز تھے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے سپیڈ سٹاراور سابق ٹیسٹ کرکٹر شعیب اختر کو سب سے تیز گیند باز پایا جبکہ مجھے سب سے زیادہ بھارت کے سابق آف سپنر ہربھجن سنگھ نے آ?ٹ کیا۔واضح رہے رکی پونٹنگ کرکٹ کی تاریخ سب سے کامیاب ترین کپتان مانے جاتے ہیں۔ان کی قیادت میں آسٹریلیا نے 2003ء اور2007ء میں دو عالمی کپ جیتے تھے۔رکی پونٹنگ نہ صرف بہترین کپتان تھے بلکہ ان کا شمار دنیائے کرکٹ کے صف اول کے بلے بازوں میں بھی ہوتا ہے،وہ ٹیسٹ کرکٹ میں زیادہ رنز سکور کرنیوالے دنیا کے دوسرے بلے باز ہیں۔            

مزید : کھیل اور کھلاڑی