آئی سی سی انڈر 19ورلڈ کپ میں آج چار وارم اپ میچز کھیلے جائیں گے

      آئی سی سی انڈر 19ورلڈ کپ میں آج چار وارم اپ میچز کھیلے جائیں گے

  



لاہور(سپورٹس رپورٹر)آئی سی سی انڈر 19ورلڈ کپ میں آج چار وارم اپ میچز کھیلے جائیں گے، انڈر19ورلڈ کپ کے 13ویں ایڈیشن کا باقاعدہ آغاز 17جنوری سے جنوبی افریقہ میں ہوگا جس میں دنیا بھر سے 16ٹیمیں شرکت کریں گی،پہلے میچ میں افغانستان اور انگلینڈ کی انڈر 19ٹیمیں مدمقابل ہوں گی، دوسرا میچ بھارت اور زمبابوے کے درمیان کھیلا جائے گا، تیسرے میچ میں پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی جبکہ چوتھا میچ میزبان جنوبی افریقہ اور نائیجیریا کے درمیان کھیلا جائے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی