جو کووچ کی عمدہ کارکردگی، سربیا نے پہلا اے ٹی پی کپ ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا 

جو کووچ کی عمدہ کارکردگی، سربیا نے پہلا اے ٹی پی کپ ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا 

  



سڈنی (اے پی پی) بین الاقوامی شہرت یافتہ ٹینس سٹار اور سابق عالمی نمبر ایک نوویک جوکووچ کی شاندار کارکردگی کی بدولت سربیا نے پہلا اے ٹی پی کپ ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔ فائنل میں ہسپانوی شہرہ آفاق ٹینس سٹار اور عالمی نمبر ایک رافیل نڈال کی ٹیم سپین کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ سربیا کی ٹیم نے فائنل میں سپین کو 2-1 سے شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں کھیلے گئے اے ٹی پی کپ کے  فائنل میچ میں سربیا نے سپین کو 2-1 سے مات دی۔ سربیا کے نوویک جوکووچ نے مینز سنگلز میں ہسپانوی ٹینس سٹار اور عالمی نمبر ایک رافیل نڈال کو ٹائی بریک پر شکست دی، انکی فتح کا سکور 6-2 اور 7-6(7-4) تھا، تاہم دوسرے مینز سنگلز مقابلے میں سپین کے روبرٹو باٹیسٹا نے سربین کھلاڑی ڈوسن لاجوکووچ کو سٹریٹ سیٹس میں 7-5 اور 6-1 سے شکست دیکر مقابلہ برابر کر دیا جبکہ مینز ڈبلز مقابلے میں نوویک جوکووچ اور وکٹر ٹروئیکی نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے پابلو کیرینو بسٹا اور فیلسیانو لوپیز پر مشتمل  ہسپانوی جوڑی کو سٹریٹ سیٹس میں 6-3 اور 6-4 سے نہ صرف میچ بلکہ اے ٹی پی ٹینس کپ کا پہلا ٹائٹل بھی اپنے نام کرلیا۔ 

مزید : کھیل اور کھلاڑی