بھارت کے خلاف موقع ملا تو ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کرؤں گا،ڈی آرسی شارٹ  

    بھارت کے خلاف موقع ملا تو ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کرؤں گا،ڈی آرسی ...

  



ممبئی  (اے پی پی) دورہ بھارت کیلئے شان ایبٹ کی جگہ  آسٹریلوی ٹیم منتخب ہونے والے ڈی آرسی شارٹ نے کہا ہے کہ بھارت کے خلاف موقع ملا تو اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کرؤں گا۔ ڈی آرسی شارٹ کو بھارت میں کھیلی جانے والی مختصر ون ڈے سیریز کیلئے تیز رفتار باؤلنگ آل راؤنڈر شان ایبٹ کی جگہ سکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔ ایبٹ کو بی بی ایل میں سڈنی سکسرز کی نمائدگی کر رہے تھے انکو ایک میچ کے دوران چوٹ آئی تھی جس کی وجہ سے انکی تین سے چار ہفتوں تک کھیل سے الگ رہینے کی توقع کی جارہی ہے۔ ڈی آرسی شارٹ نے کہا ہے کہ وہ مکمل طور پر فٹ ہیں اور بھارت کے خلاف میدان میں اترنے کو بے تاب ہیں۔  

مزید : کھیل اور کھلاڑی