آندرے روبلونے رواں سال کا پہلا اے ٹی پی قطر ٹینس ٹائٹل جیت لیا  

آندرے روبلونے رواں سال کا پہلا اے ٹی پی قطر ٹینس ٹائٹل جیت لیا  

  



 دوحہ  (اے پی پی) روس کے ٹینس سٹار اور سیکنڈ سیڈڈ آندرے روبلو نے اے ٹی پی قطر اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔ انہوں نے فائنل میچ میں فرانس کے کورینٹن ماؤٹٹ کو شکست دیکر رواں سال کا پہلا اے ٹی پی ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ قطر میں جاری اے ٹی پی ایونٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز فائنل میچ میں  روس کے آندرے روبلو نے شاندار کارکردگی کی مظاہرہ کرتے ہوئے فرانس کے حریف کھلاڑی کورینٹن ماؤٹٹ کو ٹائی بریک پر 6-2 اور 7-6(7-3) سے ہرا کر ٹورنامنٹ جیت لیا۔   

مزید : کھیل اور کھلاڑی