متحدہ سمیت تمام اتحادی جماعتوں کے تحفظات دور کریں گے، نصرت واحد

متحدہ سمیت تمام اتحادی جماعتوں کے تحفظات دور کریں گے، نصرت واحد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی نصرت واحد نے کہا ہے کہ متحدہ سمیت تمام اتحادی جماعتوں کے تحفظات دور کریں گے۔ کولیشن گورنمنٹ بناتے وقت جو وعدے کیے گئے تھے انہیں پورا کیا جائے گا۔ ایم کیو ایم حکومت کی با اعتماد اتحادی جماعت ہے اس کی شکایات کا مکمل ازالہ کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیاسی و سماجی تنظیموں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ماس ٹرانزٹ سمیت اہم منصوبوں میں پیشرفت کی جائے گی۔ کراچی کو سرسبز و شاداب بنانا وزیر اعظم عمران خان کا اہم منصوبہ ہے۔ شہر قائد کا انفراسٹرکچر بہتر بنایا جائے گا۔ ایم کیو ایم، بی این پی مینگل، مسلم لیگ ق سمیت تمام جماعتوں کو ساتھ لے کر چلیں گے۔ اہم سیاسی امور میں اپوزیشن جماعتوں سے بھی مشاورت کی جائے گی۔ تمام اتحادی جماعتوں پر مکمل اعتماد ہے۔ حکومت سازی میں اتحادی جماعتوں کا کردار نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ہے۔ متحدہ ک