غیر ملکی برانڈز نے پاکستان میں شاخیں کھولی ہیں، ماریہ واسطی

غیر ملکی برانڈز نے پاکستان میں شاخیں کھولی ہیں، ماریہ واسطی

  



کراچی (پ ر)معروف اداکارہ ماریہ واسطی نے کہا ہے کہ مشہور غیر ملکی برانڈز نے پاکستان میں اپنی شاخیں کھولی ہیں،اب ہمیں غیر ملکی پروڈکٹ با آسانی اور ہمای کرنسی میں یہاں دستیاب ہیں،وہ سوئس برانڈ ایکسپرولر کی اوٹ لیٹ زم زمہ کلفٹن کے دورے پر میڈیا سے بات چیت کررہی تھیں،اس موقع پر ہزاری ٹریڈنگ کمپنی کے سی ای او عامر ہزاری بھی موجود تھے،ماریہ واسطی نے ایکسپرولر کے مختلف سلیکشنز کا دورہ کیا اور موجودہ مصنوعات کو سرہاتے ہوئے کا کہ یہ بات خوش آئند ہے کہ ایکسپرولر کی تمام پروڈکٹ کی بعد از فروخت وارنٹی اور سروس بھی فراہم کی جاتی ہے،اس موقع پر عامر ہزاری نے معزز اداکارہ کو خوش آمدید کرتے ہوئے کہا کہ ہزاری ٹریڈنگ مارچ 2018 سے دنیا کی معروف برانڈز کی پاکستان میں ڈسٹری بیوٹر ہے جس میں ویکرو نیکس،وینگر،میگا لیٹ،فیلکلو اور روتھو کی تمام پروڈکٹ ہمارے اسٹور میں موجود ہیں،اس کے علاوہ تمام پروڈکٹ اب ریٹیل میں بھی موجود ہیں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر