وفاق سندھ کے ساتھ امتیازی سلوک بند کرے،جام اکرام اللہ دھاریجو

وفاق سندھ کے ساتھ امتیازی سلوک بند کرے،جام اکرام اللہ دھاریجو

  



کراچی (اسٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت اور امداد باہمی جام اکرام اللہ دھاریجو نے صنعت کاروں کی جانب سے گیس بندش کے خلاف احتجاج ختم کرنے پر وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سندھ کے ساتھ امتیازی سلوک بند کرے اور صنعتی اور گھریلو صارفین کو گیس کی بروقت اور مکمل فراہمی کو یقینی بنائے کیونکہ وفاقی حکومت کی ناقص پالیسیوں کے باعث سندھ میں صنعتیں بند ہورہی ہیں جس کے وجہ سے نہ صرف ہزاروں گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے ہیں اور غربت اور بیروزگاری میں بے تحاشہ اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ گیس اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے باعث سندھ کی عوام کی زندگی اجیرن ہوگء ہے اور سندھ حکومت صنعتکاروں کے جائز مطالبات کے حق میں ان کے ساتھ ہے۔ صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت اور امداد باہمی جام اکرام اللہ دھاریجو نے مذید کہا کہ وفاقی حکومت ہوش کے ناخن لے اور انڈسٹریز کی بحالی کے لئے مثبت اقدامات کرے اور صوبہ سندھ میں گیس اور بجلی کی فراہمی کو یقینی بنائے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر