چوہدری اسلم شہید نے ملک کیلئے اپنی جان قربان کی،حافظ احمد علی

چوہدری اسلم شہید نے ملک کیلئے اپنی جان قربان کی،حافظ احمد علی

  



کراچی (اسٹاف رپورٹر)جمعیت علماء اسلام کے ڈپٹی سیکرٹری حافظ احمد علی نے اپنے گارڈن پولیس ہیڈ کوارٹر میں منعقد چوہدری اسلم کی برسی پر منعقد رقریب سے خطاب کے دوران کہا ہے کہ چوہدری اسلم کی قربانی پوری پاکستانی قوم پر ایک احسان عظیم ہے۔پولیس کے تمام افسران کو چوہدری اسلم کی زندگی سے سبق حاصل کرنا چاہیے چوہدری اسلم پولیس کے ہیروتھے،انکے پاس جو بھی شخص روتا ہوا جاتا ہنستا ہوا واپس آتا،انکی برسی پر ہزاروں افراد کی آمد اور زندگی کے ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والے افراد کی شرکت ان کے دوستانہ تعلق کی بڑی مثال ہے، اس موقع پرجمعیت علماء اسلام سندھ کے امیر پیر عبدالمنان انورنقشبندی ،سیکٹری اطلاعا ت، مفتی عابد،جمعیت علماء اسلام کراچی سرپرست اعلی ٰ پیر لیاقت علی شاہ، جنرل سیکٹری علامہ مولاناحماد مدنی، غلام مصطفی فاروقی،عبدالستار بلوچ، قاری عبدالوہاب انقلابی،ملک نعیم،ملک یونس،صابر گجر،زبیر قریشی،دستگیر گجر،غلام صمدنی گجر،ملک ناصر، اسلم قریشی،عمران قریشی،ملک رشید،ملک شاہد،ملک نوید،عبدالمجید بلوچ،نعیم تیلی،رفیع الدین،خلیل سرائیکی،شاہد سرائیکی،محمد صابر،حسین احمد،صدام،سید عمر عوان،لاشاری،ملک محمد شریف،ایوب گجر اور دیگر سیاسی مذہبی رہنماؤں نے ایس ایس پی چوہدری اسلم کی برسی کے موقع پر شرکت کی اور ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...