رینجرز نے آپریشنز میں برآمد ہونے والا سامان مالکا ن کے حوالے کردیا

رینجرز نے آپریشنز میں برآمد ہونے والا سامان مالکا ن کے حوالے کردیا

  



کراچی (اسٹاف رپورٹر)ہیڈ کوارٹرز پاکستان رینجرز(سندھ)کی جانب سے رینجرز اینٹی ٹیرارسٹ وِنگ میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف آپریشنز کے دوران بر آمد ہو نے والے سامان کو کوائف کی جانچ پڑ تال اور قانونی تقاضے مکمل ہونے پر ان کے اصل مالکان کے حوالے کیا گیا۔ حوالے کیے جانے والے سامان میں 6 عددموٹر سائیکلیں،51 عددموبائل فونز،2 عدد ٹیبلٹ، جیولری (گولڈ224گرام, سلور400 گرام اور آرٹیفیشل855 گرام)،3 عددہینڈ واچ،پاکستا نی کرنسی8000 روپے شامل تھے۔ اس موقع پر سامان وصول کرنے والے مالکان نے رینجرز کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات کو سراہاتے ہوئے خراجِ تحسین پیش کیا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...