صلہ رحمی، درگزر کر نا عزت و شر افت کا با عث ہے، شاہ عبد الحق

صلہ رحمی، درگزر کر نا عزت و شر افت کا با عث ہے، شاہ عبد الحق

  



کراچی (اسٹاف رپورٹر)جماعت اہلسنّت پاکستان کرا چی کے امیر علامہ شاہ عبد الحق قادری نے کہا کہ اسلامی تعلیما ت و آداب معا شر تی زند گی کا حسن ہے۔ صلہ رحمی، درگزر، معا فی و معذرت اختیا ر کر نا عزت وشر افت کا با عث ہو تا ہے،معاشر ہ کا سب بڑا المیہ بنتا جا رہا ہے کہ گالی،فحش گو ئی،لعنت وملا مت کو معمو ل اور گفتگو کا حصہ بنالیا ہے۔انہو ں نے کہا کہ فحش گوئی معا شر ہ کا کینسربن چکا ہے،جھو ٹی اور برُی با تو ں سے اجتنا ب اور خاموشی،تو اضع اختیا ر کر نا بھی عبا دت کی ایک قِسم ہے۔ان خیالا ت کا اظہا ر انہو ں نے درس کی نشست سے خطا ب کر تے ہو ئے کیا۔انہوں نے مز ید کہاکہ اچھی نصیحت کوقبو ل کر نا اور اس پرعمل کر نا رب اللعالمین کو بے حد پسند ہے،تو اضع یہ ہے کہ اچھی با ت قبو ل کی جا ئے۔انہو ں نے کہا کہ اللہ تعا لی ایک دوسر ے کیلئے اچھے کلمات ادا کر نے والے کو کامیا ب و کا مر ان کر تا ہے۔ شاہ عبد الحق کا کہنا تھا کہ سما جی ابتر ی کا حال یہ ہے کہ ہماری معا فی اتنی سستی ہے کہ راہ پر بھیک مانگنے والے سے ہا تھ جوڑ کر معا فی مانگتے ہیں اس کے بر عکس اپنے بیو ی بچو ں، رشتہ دارو ں، دوستو ں سے اپنی انا، غر ور، تکبر،بڑے پن کی وجہ سے معا فی و معذرت تو درکنا ر قطع تعلق کر لیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسلام تقویٰ کے علاوہ کسی فرق کو ترجیح نہیں دیتاایک دوسر ے کے ساتھ تواضع وانکساری کی ہد ایت دیتا ہے تاکہ انسا ن اچھے اوصاف اور اخلا ق کو اپنا ئے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...