متحدہ نے وزارت چھوڑی ہے حکومت نہیں، خواجہ اظہار الحسن

متحدہ نے وزارت چھوڑی ہے حکومت نہیں، خواجہ اظہار الحسن

  



کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم کے رہنما خواجہ اظہار الحسن نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم نے وزارت چھوڑی ہے حکومت نہیں،بلاول صاحب کی خواہش حکومت گرانا تھا،حکومت نہیں گرائیں گے۔ ایم کیو ایم کے رہنما خواجہ اظہار الحسن نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ مایوس نہیں ہے، ایک وزارت ملی تھی وہ واپس کردی، فروغ نسیم ہمارے سینیٹر ہیں،ان سے کوئی مطالبہ نہیں۔خواجہ اظہار نے کہا کہ ایم کیو ایم اب کابینہ سے باہر ہے،وزارت چھوڑی ہیحکومت نہیں، بلاول صاحب کی خواہش حکومت گرانا تھا،حکومت نہیں گرائیں گے، پہلے بھی کہہ چکے حکومت نہیں گرائیں گے نہ ارادہ ہے۔ایم کیو ایم رہنما نے مزید کہا کہ ایم کیوایم پاکستان وفاقی حکومت کے ساتھ موجود ہیں، ایم کیو ایم حکومت گرانے کی کسی کوشش کا حصہ نہیں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...