پروفیشنل ٹیکس جمع کروانے کی آخری تاریخ 31 جنوری ہے،مکیش کمار چاولہ

پروفیشنل ٹیکس جمع کروانے کی آخری تاریخ 31 جنوری ہے،مکیش کمار چاولہ

  



کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ کے وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات اور پارلیمانی امور مکیش کمار چالہ نے کہا ہے کہ پراپرٹی اور پروفیشنل ٹیکس جمع کروانے کی آخری تاریخ 31 جنوری ہے اور اس تاریخ میں اب توسیع نہیں کی جائے گی کیونکہ اس میں پہلے ہی ایک ماہ کی توسیع کردی گئی ہے۔ پہلے مذکورہ ٹیکسز جمع کروانے کی تاریخ 31 دسمبر دی گئی تھی۔ یہ بات انہوں نے پیر کو اپنے دفتر میں یہاں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد عبد الحلیم شیخ، ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات شعیب احمد صدیقی، ڈائریکٹر ٹیکسز -1 شاہ بدالدین کھتری اور ڈائریکٹر ٹیکسز -2 اقبال احمد لغاری نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل شعیب احمد صدیقی نے بتایا کہ ٹیکس ادا کرنے والوں کی توجہ مبذول کرانے کے لئے میڈیا کے توسط سے ایک وسیع پیمانے پر آگاہی مہم بھی چلائی گئی تھی اور ان کی سہولت کے لئے پراپرٹی اور پروفیشنل ٹیکس جمع کروانے کی تاریخ میں بھی توسیع کردی گئی ہے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات اور پارلیمانی امور مکیش کمار چالہ نے متعلقہ ڈائریکٹرز سے کہا کہ وہ ٹیکس دہندگان سے ٹیکس وصولی کے لئے چالان جاری کرنے میں تیزی لائیں۔ انہوں نے تاجروں کی تنظیموں سے باقاعدہ ملاقاتیں کرنے اور پیشہ ورانہ ٹیکس جمع کروانے کے لئے ان کو راغب کرنے کی بھی ہدایت کی۔ انہوں نے پراپرٹی ٹیکس میں بہتری لانے کے لئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دینے اور اس معاملے پر خصوصی توجہ دینے کی بھی ہدایت کی

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر