مطلوب احمد اور ایم منیر گولف ٹورنامنٹ کے دوسرے دن کے فاتح

مطلوب احمد اور ایم منیر گولف ٹورنامنٹ کے دوسرے دن کے فاتح

  



کرچی (پ ر)بینک الحبیب کے نویں رشید ڈی حبیب میموریل نیشنل پروفیشنل گولف ٹورنامنٹ 2020کا دوسرا راؤنڈ بروز جمعہ 10 جنوری کراچی گولف کلب میں کھیلا گیا۔ شائقین نے گذشتہ سال کے دفاعی چہمپین مطلوب احمد کی ٹی آف دیکھتے ہی ان کے جارحانہ عزائم کا اندازہ لگا لیا تھا۔ انہوں نے اپنے دوسرے شاٹ پر ہی پار فائیو کیا اور 5 انڈر پار گروس 139 کے اسکور کے ساتھ لیڈر بورڈ کی پہلی پوزیشن پر آگئے۔ البتہ ان کا یہ اسکور ایم منیر کے ساتھ ٹائی ہوا ہے۔ پاکستان کے قومی گولفر محمد شبیر 4 انڈر پار گراس 140 کے ساتھ بحیثیت رنر اپ ان کا تعاقب کر رہے ہیں۔ راؤنڈ ون کے لیڈر ایم نعیم، لاہور گیریزن کے محمد عالم کے ہمراہ 141 گروس 3 انڈر کا اسکور کرکے چوتھی پوزیشن پر ہیں۔ آج کراچی میں چلنے والی تیز ہواؤں کے باعث ملک بھر سے آئے ہوئے 92 گولفرز کو کھیل کے دوران کافی دشواری کا سامنا رہا۔ ٹورنامنٹ میں کھیلنے والوں کو ٹورنامنٹ کے دوران پہلا ہول ان ون کرنے والے خوش نصیب کے لیے رکھی گئی نئی ٹویوٹا کار جیتنے کے لیے ابھی مزید تین دن دستیاب ہیں۔ اس سال ٹورنامنٹ کے چیمپین کا فیصلہ 12جنوری 2020بروز اتوار کھیلے جانے والے فائنل راؤنڈ میں ہوگا جس کے فوراً بعد تقسیمِ انعامات کی تقریب منعقد ہوگی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر