ہمیں تو پی پی سے بھی شکایات ہیں، کنور نوید

ہمیں تو پی پی سے بھی شکایات ہیں، کنور نوید

  



کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما اور سابق میئر حیدرآباد کنور نوید جمیل نے کہا ہے کہ خالد مقبول صدیقی کے وزرات چھوڑنے کے اعلان کا سندھ حکومت کی پیش کش سے کوئی تعلق نہیں ہے، ہمیں تو پیپلزپارٹی کے ساتھ بھی شکایات ہیں۔نجی ٹی وی کے پرگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما کنور نوید جمیل نے کہا کہ ہمیں تو پیپلزپارٹی کے ساتھ بھی شکایات ہیں،انہوں نے سندھ کے شہری علاقوں سے زیادتیاں کی ہیں۔کنور نوید جمیل نے کہاکہ وزیراعظم نے مزید ایک وزارت دینے کا عندیہ دیا تھا، فروغ نسیم کی وزارت کے معاملے پر رابطہ کمیٹی نے ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...