وفاقی حکومت 6 مہینے کی مہما ن ہے،شبیر حسن انصاری

      وفاقی حکومت 6 مہینے کی مہما ن ہے،شبیر حسن انصاری

  



کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ ن سندھ کے نائب صدر و سابقہ رکن قومی اسمبلی شبیر حسن انصاری نے کہا ہے کہ ملک کے موجودہ حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے اب وفاقی حکومت کا جانابہت ضروری ہو گیا ہے مسلم لیگ ن ان ہاؤس تبدیلی کے لیے کوششیں کر رہی ہے، تحریک انصاف اب عوام کی جان چھوڑ دے تو بہتر ہے، ڈیڑھ سال سے زائد کے عرصے میں وفاقی حکومت نے عوام کی زندگی میں مشکلات بھر دی ہیں، مہنگائی اور بیروزگاری سے تنگ لوگ اپنے معصوم بچوں کے خواہشات اور دو وقت کی روٹی نہ دے پانے کی وجہ سے خودکشیاں کر رہے ہیں، تحریک انصاف کے دور حکومت میں خودکشیوں کا تناسب بہت بڑھ گیا ہے، ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے مسلم لیگ ن ہاؤس سے جاری کردہ بیان میں کیا، شبیر حسن انصاری کا کہنا تھا کہ ملک کی حالیہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے ان ہاؤس کی تبدیلیوں کی کوششیں اب ہمار ا جنون ہیں، اس وقت پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے پاس ایک جیسی اکثریت ہے اور تحریک انصاف کی حکومت زیادہ سے زیادہ سے چھ ماہ کی مہمان ہے، عوام پرٹیکسز کی بھر مار اور مہنگائی کے بوجھ نے وفاقی حکومت کی کارکردگی عوام کے سامنے کھول کر رکھ دی ہے، ہمارے دور حکومت میں ہسپتالوں میں عوام کو فری دوائیں ملا کرتی تھیں جو اب ختم ہوگئی ہیں، عوام دووقت کی روٹی کے لئیے پریشان ہیں

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...