سردی سے متاثرہ علاقوں میں کمبل بھیجنے کے احکامات

سردی سے متاثرہ علاقوں میں کمبل بھیجنے کے احکامات

  



کراچی (اسٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر برائے بحالی فراز ڈیرو نے کہا ہے کہ صوبے میں یخ بستہ ہواؤں کی آمد کے ساتھ بڑھتی ہوئی شدید سردی کی لہر کے مدنظر وزیراعلی سندھ کی ہدایت پر صوبے کے تمام ڈویژنل کمشنرز کو کھلے آسمان تلے بیٹھے غریبوں اور بے سہارا افرا د جو سخت مو سم سے متا ثر ہو رہے ہیں ان کیلئے پی ڈی ایم اے سندھ کو فوری کمبل بھیجنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم اے سندھ نے کراچی ڈویژن کو بھی کمبل فراہم کرنے کے فوری اقدامات شروع کر دیے ہیں تاکہ کھلے آسمان تلے بیٹھے بے سہارا لوگوں کو سردی کی لہر سے بچایا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ صوبے کے ضلعی ہیڈ کوارٹر تک جلد کمبل پہنچا دیے جائیں گے۔اس سلسلے میں پی ڈی ایم اے سندھ نے فوری بھیجنے کے اقدامات شروع کردیئے ہیں۔صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ صوبے میں پیپلزپارٹی جو عوام کی نما ئندہ اور منتخب کر دہ حکومت ہے ہم صوبے کی عوام کو سہولیات فراہم کرنے اور اور صوبے کی ترقی کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ پی ڈی ایم اے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے ضروری اقدامات اٹھا رہی ہے اور صوبے کو عوام کو سہولتیں فراہم کرنے کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے۔صوبائی وزیر فراز ڈیرو نے کہا ہے کہ تھر سمیت دیگر اضلاع کے عوام کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے حکومت سندھ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر ضروری اقدامات کر رہی ہے اور صوبے کی عوام کی خدمت کے لیے سر گر م عمل ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر