پاکستانی سرزمین کسی دوسرے ملک کیخلاف استعمال نہیں ہو گی: دفتر خارجہ 

پاکستانی سرزمین کسی دوسرے ملک کیخلاف استعمال نہیں ہو گی: دفتر خارجہ 

  



اسلام آباد (آئی این پی) دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کسی دوسرے ملک کے خلاف اپنی سرزمین استعمال ہونے کی اجازت نہیں دے گا، جنگ کسی کے مفاد میں نہیں، بات چیت اور سفارتکاری کے ذریعے مسئلہ کا حل ہونا چاہئے، پاکستان صرف امن میں حصہ دار بن سکتا ہے، امید ہے ایران درپیش صورتحال سے اپنی روایتی دانشمندی کے ساتھ نبردآزماہو گا، صورتحال کی پیچیدگی کے باوجود پاکستان امن کے لئے کام جاری رکھے گا، خطے اور دنیا کے اجتماعی مفاد میں ہے۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے دورہ ایران اور سعودی عرب سے متعلق دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایات کی روشنی میں خطے کے ممالک کے دورے کے پہلے حصے میں وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے سوموار تک ایران کا دورہ کیا جس کا مقصد کشیدگی وتناؤ میں کمی لانا اور سفارتی ذرائع سے آگے بڑھنے کی راہ ہموار کرنے میں مدد فراہم کرنا تھا۔ وزیرخارجہ نے ایران صدر کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی سے ملاقات کی جبکہ ایرانی وزیر خارجہ ڈاکٹر جواد ظریف سے الگ سے ان کی ملاقات ہوئی۔ ان ملاقاتوں میں مشرق وسطی، خلیجی خطے کی صورتحال اور رونما ہونے والے حالیہ واقعات پر تبادلہ خیال ہوا۔ پاکستان اور ایران کے تعلقات پر بھی بات چیت ہوئی۔ وزیرخارجہ نے ایران کے ساتھ پاکستان کے برادرانہ خوشگوار تعلقات کی اہمیت کا اعادہ کیا اور دونوں ممالک کے درمیان استوار تاریخی کثیرالجہتی تعلقات کی مزید مضبوطی کے عزم کا اظہارکیا۔ حالیہ واقعات پر پاکستان کے نکتہ نظر کو بیان کرتے ہوئے وزیرخارجہ نے انتہائی ضبط وتحمل برتنے اور تمام اطراف سے کشیدگی میں کمی کیلئے فوری اقدامات کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہاکہ جنگ کسی کے مفاد میں نہیں، بات چیت اور سفارتکاری کے ذریعے مسئلہ کا حل ہونا چاہئے۔ وزیرخارجہ نے خطے میں اپنے ہم مناصب سے ٹیلی فون پر ہونے والی گفتگو سے

مزید : صفحہ اول


loading...