سندھ میں ٹرانسپورٹ مسائل کے حل کیلئے منصوبہ بندی کررہے ہیں: غلام عباس ڈیتھو

سندھ میں ٹرانسپورٹ مسائل کے حل کیلئے منصوبہ بندی کررہے ہیں: غلام عباس ڈیتھو

  



کراچی (اسٹاف رپورٹر) سیکریٹری ٹرانسپورٹ، حکومت سندھ غلام عباس ڈیتھو نے کہا ہے کہ سندھ میں ٹرانسپورٹ جیسے پیچیدہ مسئلے سے نمٹنے کیلئے سندھ حکومت ٹھوس منصوبہ بندی کررہی ہے، اس سلسلے میں ایشیائی ترقیاتی بنک کے متعدد منصوبے عنقریب شروع ہوجائیں گے، جبکہ عالمی بنک نے ایرولائن منصوبے کو بھی حتمی شکل دی جا چکی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان ایکسیلینس کلب کی جانب سے15 روزہ گیسٹ اسپیکر پروگرام میں  ایک شام غلام عباس ڈیتھو کے نام پر منعقدہ پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے کہا۔تقریب میں کراچی پریس کلب کے نو منتخب عہدیداراں اور کنیڈا سے آئے ہوئے سانا کے وفدکو بھی اعزاز دیا گیا۔اس موقع پر غلام عباس ڈیتھو نے مزید کہا کہ سندھ میں موٹرسائیکل پر ٹریکر لگایا جائے گا،موٹر سائیکل کمپنیوں سے ایک معاہدہ طے پایا گیا ہے کہ آئندہ آنے والی نئی موٹرسائیکلوں پر ٹریکٹر نصب ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں غیر معیاری پیٹرول اور دیگر شکایات کا ازالہ کرنے میں اوگراناکام ہواہے، اس لئے سندھ حکومت کی اس سلسلے میں ایک سسٹم لانا چاہتی ہے جس پر کام جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں گرین لائن منصوبہ کا آغاز مارچ۔ اپریل کے دوران شروع ہوگا۔ اس سلسلے میں وفاقی حکومت سے تمام معاملات طے ہو چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہروں میں بڑی گاڑیاں آنے سے چھوٹی گاڑیوں کی حرکت خود بخود ختم ہوجاتی ہے، سندھ حکومت کراچی سمیت دیگر شہروں میں بڑی گاڑیاں چلانے پر غور کررہی ہے، بڑی گاڑیوں کے آنے سے شہروں میں ٹریفک جام کا مسئلہ بھی ختم ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے حکم پر رکشہ و چنگچی کو ہم پکڑتے ہیں تو پولیس انہیں چھوڑ دیتی ہے۔ اسکول وینز پر سیلنڈر کے خاتمے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس محکمہ کو ایک خودمختار محکمہ کا درجہ آٹھ ماہ قبل دیا گیا تھا، محکمے میں بڑے پیچیدہ مسائل موجود تھے، جن پر قابو پالیا گیا ہے اور امید ہے کہ آئندہ کچھ ماہ کے اندر سندھ کے ٹرانسپورٹ سسٹم میں بہتری آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں بین الاقوامی کمپنیاں ٹرانسپورٹ سیکٹر میں سرمایہ کاری کرنے پرمتفق ہیں،عنقریب دوسرے منصوبوں کا آغاز بھی کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں ٹرانسپورٹ سے متعلق مسائل سے نمٹنے کیلئے رجسٹریشن کے عمل کا آغاز کیا گیا ہے، جس سے ٹرانسپورٹرز جکڑ میں آئیں گے اور شہریوں کو ٹرانسپورٹروں سے متعلق شکایات سے نجات ملے گی۔انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کی جانب سے نادرن بائی پاس کے قریب 250  زمین بڑی بسوں کے ٹرمینل کیلئے مختص کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے 92 سے سندھ سول سرونٹ کے طور پر کیریئر کا آغاز کیا اور محنت کرکے اس مقام پر پہنچے ہیں۔ اس موقع پر سندھ میں کرپشن سے متعلق پروپیگنڈہ بے بنیاد ہے، جبکہ میرٹ کا بول بالا ہے۔ یہ ہی وجہ ہے میری کسی بھی عہدے پر ماسوائے کسی سفارش اور کرپشن کی لین دین کے ہر مرتبہ میرٹ کے تحت تعیناتی ہوتی رہتی ہے، جبکہ مجھے تو مختلف پیشکشیں ہورہی ہوتی ہیں کہ فلاں محکمہ میں جاؤں۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں میرٹ کو نظر انداز کرنے سے متعلق ایک مشاہدہ ہم جیسے متوسط طبقے کے لوگوں کی تقرری و مقرری میرٹ کے تحت ہوئی ہے،تعلیم یافتہ ہونے کے بعد نوکری اور پوسٹنگ میرٹ کے تحت ملی، اور یہ ہی سلسلہ تاحال جاری ہے، ہاں البتہ نوجوانوں میں قابلیت ضرور ہو، کامیابی اسی کا ہی قدم چومتی ہے۔ نماز کی  پابندع اور ماں کی خدمت بھی آدمی کو انسان بنادیتی ہے، اسی طرح میرا مشاہدہ ہے کہ نماز کی پابندی اور والدہ کی دعائیں ہی کامیاب زندگی کا راز ہیں۔ انہوں نے نوجوانوں کو مشورہ دیا کہ وہ محنت، محنت اور محنت کرکے اپنے شاندار کیریئر کا آغاز کرناچاہئے جبکہ اب بھی میرٹ کا بول بالا ہے۔ سیکریٹری ایکسائیز و ٹیکسیشن صوبہ سندھ عبدالحلیم شیخ نے کہا ہے کہ انسان خواہش ہوتی ہے کہ مجھے عزت، شہرت اور دولت ملے، لیکن قدرت کہتی ہے کہ محنت، محنت اور محنت کر جبکہ محنت سے ہی منزل حاصل ہوتی ہے، ڈیتھو صاحب، ہم سمیت دیگر دوستوں نے دوران طالب عملی میں محنت کو اپنا مشغلہ بنایا، جس کا صلہ قدرت کی جانب سے دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں وہ وقت بھی یاد ہے جب لائٹ نہیں ہوتی تھی، ہم دن کی روشنی میں پڑھتے تھے، ایسے کٹھن دن گذارے لیکن محنت کو جانے نہیں دیا۔

مزید : صفحہ اول


loading...